دارالافتاء
دارا لافتاء میں صبح آٹھ بجے تا ایک بجے مفتیان کرام مختلف سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں ، جن میں وہ سوالات بھی ہوتے ہیں جو براہِ راست وصول ہوتے ہیں، ایسے ہی جو آن لائن جو سوالات آتے ہیں ان کے جوابات بھی لکھے جاتے ہیں، سوال پوچھنے کی صورت میں درج ذیل باتوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے ۔
قابل لحاظ امور:
- کوشش کریں کہ اردو رسم الخط میں سوال تحریر کریں تاہم اگر اردورسم الخط میں لکھنا دشوار ہو تو انگریزی حروف میں اردو لکھ سکتے ہیں۔
- سوال میں صورتحال کو پوری طرح واضح کریں ۔اگر دارالافتاء کی طرف سے سوال کے کسی پہلو کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے تو اس سے بھی ضرور آگاہ کریں۔
- ایک مرتبہ میں ایک ہی سوال بھیجیں۔اگر دوسرا سوا ل بھی بھیجنا ہو تو اس کو الگ بھیج دیا کریں۔
- اپنے روز مرہ کے پیش آمدہ مسائل کے بارے میں سوال کریں غیر ضروری اور بے مقصد سوال نہ کریں۔
- آسان اور عامۃ الوقوع مسائل کے حل میں دو ہفتے تک وقت لگ سکتاہے جب کہ زیادہ غور طلب مسائل میں اس سے زیادہ وقت لگ سکتاہے ۔ فتوی حل ہونے پر آن لائن میسیج موصول ہوگا۔
- طلاق کے مسائل میں خود طلاق دینے والے شخص کی حاضری اور اس کا بیان ضروری ہے تاکہ اس سے صحیح الفاظ و کیفیات معلوم ہو سکیں۔
- میراث کے مسائل میں وارث یا کسی قریبی رشتہ دار کا آنا ضروری ہے تاکہ صحیح ورثاء معلوم کیے جاسکیں ۔
- تنسیخ نکاح کے مسائل میں عدالتی فیصلے کے بعد استفتاء کے ساتھ پوری عدالتی کاروائیکی فوٹو کاپی لف کرنا ضروری ہے ۔
- متنازع مسائل میں کوئی استفتاء وصول نہیں کیا جاتا اور نہ ہی صرف تحریری بیانات پر کوئی تحریر لکھی جائے گی۔
- اگر آپ موبائل کے ذریعے کوئی مسئلہ پوچھنا چاہتے ہیں تو حسب ذیل نمبرات پر صبح آٹھ تا بارہ بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق رابطہ کرسکتے ہیں:
- مفتی نوربادشاہ صاحب ، نائب مفتی مدرسہ ہذا: 031181119
- مفتی اویس احمد صاحب ، معاون مفتی مدرسہ ہذا:03139954045
- مفتی عثمان صاحب، معاون مفتی مدرسہ ہذا: 03145759036
- مفتی صہیب احمد صاحب، معاون مفتی مدرسہ ہذا: 03159103782
- مفتی محمد کمال صاحب، معاون مفتی مدرسہ ہذا:03492059181
- اگر آپ آن لائن سوال بھیجنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ سے آپ سوال لکھ کر ہمیں ارسال کرسکتے ہیں ، اور بوقت ضرورت درج بالا نمبرات پر ان کے سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں
Post Views: 1,101