• muftisaniihsan@google.com
  • 03118160190

کیا مردہ پیدا ہونے والا بچہ والدین کی سفارش کرےگا ؟:

سوال:
   بعض لوگ کا کہنا ہےکہ جب بچہ مردہ پیدا ہو جائے تو وہ قیامت کے دن اپنے والدین کے لیے سفارش کرے گا، یہ بات کیسی ہے؟
جواب:
   کردہ بات درست ہے، پوری حدیث اس طرح ہے کہ جب کسی کا مردہ بچہ پیدا ہوجائے تو وہ آخرت میں اپنے ان والدین کے لیے اللہ تعالی کے ہاں سفارش کرے گا جو (کسی بھی وجہ سے) جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے، تو  کہا جائے گا:
اے ناتمام بچے! اپنے والدین کو جنت لے جاؤ، چنانچہ وہ اپنے ناف والے حصہ کے ذریعے سے والدین کو کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔

حوالہ جات:
   سنن ابن ماجة، باب ما جاء فيمن أصيب بسقط،الرقم: 1608:
   عن علي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن السقط ليراغم ربه إذا أدخل أبويه النار، فيقال: أيها السقط المراغم ربه أدخل أبويك الجنة، فيجرهما بسرره حتى يدخلهما الجنة.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:802
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-29

image_pdfimage_printپرنٹ کریں