حالتِ احرام میں ماسک استعمال کرناکیسا ہے؟ :
سوال:
اگر کوئی شخص حالتِ احرم میں گرد وغبار سے بچنے کےلیے ماسک (MASK) استعمال کرلے، تو کفارہ یا دم لازم ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ حالتِ احرام میں چہرہ چھپانا درست نہیں، پھر اگر چہرے کا ایک چوتھائی حصہ یا اس سے زیادہ مسلسل ایک دن یا ایک رات بقدریعنی بارہ گھنٹہ چھپا رہے، تو دم (بکرا یا دنبہ ذبح کرنا) لازم ہوگا، اور اگر اس سے کم ہو، تو دم لازم نہیں، البتہ صدقۂ فطر کے برابر صدقہ لازم ہوگا۔
مروجہ ماسک چونکہ چہرے کا ایک چوتھائی یا اس سے زیادہ حصہ چھپا لیتا ہے، اس لیے اگر کوئی شخص حالتِ احرام میں ماسک ایک دن یا ایک رات بقدر مسلسل پہنے، تو دم لازم ہوگا، اور اس سے کم وقت پہنےتو صدقۂ فطر کے بقدر صدقہ لازم ہوگا، تاہم اگر ماسک پہننا کسی کی مجبوری ہو تو اس کو چاہیے کہ وقفہ وقفہ سے اس کو اتارتا رہے تاکہ دم لازم نہ آئے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الحج، فصل في الإحرام وصفة المفرد 2/ 487:
(وقلم الظفر وستر الوجه) كله، أو بعضه كفمه وذقنه.
قال ابن عابدين تحت قوله: (كله أو بعضه) لكن في تغطية كل الوجه أو الرأس يوما، أو ليلة دم، والربع منهما كالكل، وفي الأقل من يوم أو من الربع صدقة.
2. المحيط البر هاني لابن مازة الحنفي، كتاب المناسك، الفصل الخامس: فيما يحرم على المحرم بسبب إحرامه إلخ 2/ 736:
ولا يغطي المحرم رأسه ولا وجهه، والمحرمة لا تغطي وجهها، وإن فعل ذلك إن كان يوماً إلى الليل، فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك، فعليه صدقة، وكذلك لو غطى ربع رأسه، فصاعداً يوماً، فعليه دم وإن كان أقل من ذلك، فعليه صدقة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:758
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)