بیوی کا صدقۂ فطرکس کے ذمہ ہے ؟:
سوال:
بیوی کا صدقہ فطر شوہر ادا کرے گا یا بیوی خود ادا کرے گی؟
جواب:
واضح رہے کہ جس طرح مالدار اور صاحب نصاب ہونے کی صورت میں مردوں پر صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے، اسی طرح اگر عورت مالدار صاحبِ نصاب ہو تو اس پر بھی صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے، البتہ اگر شوہر نے اس سے اجازت لے کر یا اجازت لیے بغیر اس کی طرف سے ادا کردیا تو بھی ادا ہو جائے گا۔
حوالہ جات:
1. تبيين الحقائق لعثمان بن علي، كتاب الزكاة، باب صدقة الفطر 1/ 307:
(لاعن زوجته) لأنه لا يلي عليها ولا يمونها إلا لضرورة انتظام مصالح النكاح؛ ولهذا لا يجب عليه غير الرواتب نحو الأدوية قال رحمه الله: (و) لا (ولده الكبير) لأنه لا يمونه ولا يلي عليه فانعدم السبب، وكذا إن كان في عياله؛ لعدم الولاية عليه، ولو أدى عنه وعن زوجته بغير أمرهما جاز استحسانا؛ لأنه مأذون فيه عادة.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء،كتاب الصوم، الباب الثامن في صدقة الفطر 1/ 193:
ولايؤدي عن زوجته ولا عن أولاده الكبار، وإن كانوا في عياله، ولو أدى عنهم أو عن زوجته بغير أمرهم أجزأهم استحسانا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:747
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)