بہو کو زکوٰۃ دینا کیساہے؟:
سوال:
اپني بہوکو زکوٰۃ دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ زکوٰۃ کا مال اپنے ان رشتہ داروں کو نہیں دیا جاسکتا جو اصول ( والد، والدہ، دادا، دادی، نانا، نانی ) یا فروع (اولاد یا اولاد کی اولاد ) میں داخل ہوں، اسی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کو زکوۃ کا مال نہیں دے سکتے، ان کے علاوہ جتنے بھی غریب رشتہ دار ہیں، ان کو زکوٰۃ دینا جائز ہے، بلکہ افضل ہے کیونکہ اس صلہ رحمی بھی ہے اور ، لہٰذا بہوکو زکوۃ دینا درست ہے۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الزكاة، الباب: دفع الزكاة للزوجة 2/ 262:
وقيد بأصله وفرعه؛ لأن من سواهم من القرابة يجوز الدفع لهم، وهو أولى لما فيه من الصلة مع الصدقة، كالإخوة والأخوات والأعمام والعمات والأخوال والخالات الفقراء؛ ولهذا قال في الفتاوى الظهيرية: يبدأ في الصدقات بالأقارب، ثم الجيران.
2. الفتاوى الهندية العلماء، كتاب الزكاة، فصل ما يوضع في بيت المال من الزكاة1/ 190:
والأفضل في الزكاة والفطر والنذر الصرف أولا إلى الإخوة والأخوات، ثم إلى أولادهم، ثم إلى الأعمام والعمات، ثم إلى أولادهم، ثم إلى الأخوال والخالات، ثم إلى أولادهم، ثم إلى ذوي الأرحام، ثم إلى الجيران، ثم إلى أهل حرفته، ثم إلى أهل مصره، أو قريته.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:746
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)