نمازِ جنازہ کے لیے کیے ہوئے وضو یا تیمم سے دیگر عبادات ادا کرنا:
سوال:
جو وضو نمازِ جنازہ کے لیے کیا جائے، کیا اس سے فرض نمازیں پڑھنا جائز ہے، نیز جو تیمم نماز جنازہ کے لیے کیا گیا، تو اس سے فرض نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
نماز جنازہ کے لیے کیےہوئے وضو سے دوسرے فرائض ونوافل وغیرہ پڑھنا جائز ہے، البتہ اگر نمازِ جنازہ کے فوت ہونے کے خوف سے تیمم کیا ہو، تو اس سے دوسرے فرائض یا نوافل پڑھنا جائز نہیں، البتہ اگر نماز جنازہ کے لیے تیمم پانی کی عدم موجودگی یا پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہونے کی وجہ سے کیا تھا تو اس سے دیگر فرائض ونوافل اور ہر قسم کی عبادات پڑھی جاسکتی ہیں۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطهارة، باب التيمم 1/ 461:
قوله: (بخلاف صلاة جنازة) أي: فإن تيممها تجوز به سائر الصلوات، لكن عند فقد الماء، وأما عند وجوده إذا خاف فوتها، فإنما تجوز به الصلاة على جنازة أخرى إذا لم يكن بينهما فاصل كما مر، ولايجوز به غيرها من الصلوات.
2. وفيه أيضا، كتاب الطهارة، سنن الوضوء 1/ 237:
ولعل الفرق بين التيمم والوضوء أن كل وضوء تصح به الصلاة، بخلاف التيمم، فإن منه ما لا تصح به الصلاة كالتيمم لمس مصحف.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:729
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)