جہری نمازوں میں امام کا سرا سورۂ فاتحہ پڑ ھنا:
سوال:
امام نے مغرب کی نماز میں سورۂ فاتحہ آہستہ آواز سے شروع کیا تو یاد آنے پر شروع سے سورۂ فاتحہ پڑھے گا یا جہاں تک پڑھا ہے وہی سے شروع کرے گا؟
جواب:
اگر امام نے جہری نماز میں بھولے سے سورۂ فاتحہ کو سراً پڑھنا شروع کیا تو یاد آنے پر وہی سے بلند آواز سے پڑھے، جہاں تک سرا پڑھ چکا تھا، پھر اگر اس نے تین آیات یا ان سے زیادہ سراً پڑھی تھیں، تو سجدۂ سہو بھی کرے، اور اگر اس سے کم ہوں تو سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، فصل في القراءة1/ 532:
في آخر شرح المنية أن الإمام لو سها فخافت في الجهرية، ثم تذكر، يجهر بالسورة، ولا يعيد، ولو خافت بآية أو أكثر يتمها جهرا، ولا يعيد.
2. النهر الفائق لابن نجيم الحنفي، كتاب الصلاة، باب سجود السهوباب سجود السهو1/ 325:
سها الإمام فخافت في الفاتحة، ثم تذكر، يجهر بالسورة، ولا يعيد الفاتحة، قال شرف الأئمة: لا خلاف أنه إذا جهر بأكثر الفاتحة، ثم ذكر، يتمها مخافتة، ولو خافت بأكثر الفاتحة، يجهر.
3۔ الفتاوي الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، فصل سهو الإمام يوجب عليه وعلى من خلفه السجود1/ 128:
(ومنها الجهر والإخفاء)حتى لو جهر فيما يخافت أو خافت فيما يجهر، وجب عليه سجود السهو، واختلفوا في مقدار ما يجب به السهو منهما قيل: يعتبر في الفصلين بقدر ما تجوز به الصلاة، وهو الأصح، ولا فرق بين الفاتحة وغيرها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:737
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)