@123وقوف عرفہ کے بعد جماع کرنے کا حکم
سوال:
وقوف عرفات کے بعد طواف زیارت اور حلق سے پہلے اگر کسی نے اپنی بیوی سے جماع کرلیا، تو اس پر ایک بدنہ یعنی اونٹ کا دم لازم ہوتا ہے، اور طواف زیارت سے پہلے اور حلق کے بعد بھی جماع کرنے سے بعض حضرات کے نزدیک اونٹ کا دم لازم ہوتا ہے اور بعض کے نزدیک بکری لازم آتی ہے، تو مفتی بہ قول کون سا ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں چونکہ اکثریت کا قول بکری ذبح کرنے کا ہے اس لیے یہی ہے کہ بکری ذبح کرنا واجب ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الحج، باب الجنايات في الحج 2/ 560:
وطؤه (بعد وقوفه لم يفسد حجه، وتجب بدنة، وبعد الحلق) قبل الطواف (شاة) لخفة الجناية.
و في الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الحج، فصل فإن نظر إلى فرج امرأته بشهوة 1/ 161:
ومن جامع بعد الوقوف بعرفة لم يفسد حجه، وعليه بدنة … وإن جامع بعد الحلق فعليه شاة؛ لبقاء إحرامه في حق النساء دون لبس المخيط.
وفي الفتاوى الهندية للجنة علماء، كتاب المناسك وفيه سبعة عشر بابا، الباب الثامن في الجنايات، الفصل الخامس في الطواف والسعي والرمل ورمي الجمار1/ 245:
ولو جامع امرأته بعد الوقوف بعرفة لا يفسد حجه، جامع ناسيا أو عامدا كذا في فتاوى قاضي خان، ويجب على كل واحد منهما بدنة … وإن جامع بعد الحلق فعليه شاة، كذا في الكافي.
و في غنية المناسك لمحمد حسن المهاجر المكي، باب الجنايات، مطلب في الجماع بعد الوقوف 1/ 419:
وأما لو جامع بعد وقوفه بعرفة ولو حال الوقوف أو بعده قبل الحلق، وقبل طواف الزيارة كله أو أكثره فلم يفسد حجه سواء جامع قبل الرمي أوبعده وقالت الثلاثة: يفسد إذا جامع قبل الرمي عليه وعليه بدنة سواء جامع ناسيا أو عامدا … وبعد الحلق قبل طواف الزيارة كله أو أكثره شاة وعليه المتون، وقيل بدنة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:710
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)