لقطہ کا حکم:
سوال:
ایک مسجد میں تبلیغ والوں کا ایک بسترہ رہ گیا ہے، اب تقریبا ایک مہینہ گزر گیا، لیکن نہ وہ خود پوچھتا ہے اور نہ اس کا کوئی پتہ معلوم ہے، تو شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
گم شدہ چیز کو لقطہ کہا جاتا ہے، اس لیے یہ بسترہ بھی لقطہ کے حکم میں ہے، چنانچہ اگر اس کا مالک معلوم نہ ہو،اور تلاش کے باوجود نہ مل سکے، تو مالک کی طرف سے اس کو صدقہ کرلینا چاہیے، اگر اٹھانے والا خود غریب ہے، تو وہ خود بھی اس کو استعمال کرسکتا ہے، تاہم اگر صدقہ کرنے کے بعد اس کا مالک مل گیا اور وہ اس صدقہ پر رضامند تھا تواچھی بات ہے، ورنہ اس کو اس بستر کی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور وہ صدقہ اس اٹھانے والے کی طرف سے ہوجائےگا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب اللقطة 4/ 280:
(وعرف) أي نادى عليها حيث وجدها، وفي الجامع (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة) والثمار…(فينتفع) الرافع (بها لو فقيرا، وإلا تصدق بها على فقير، ولو على أصله وفرعه وعرسه … (فإن جاء مالكها) بعد التصدق (خير بين إجازة فعله، ولو بعد هلاكها) وله ثوابها (أو تضمينه).
2. الهداية لعلي بن أبي بكرالمرغيناني، كتاب اللقطة 2/ 420:
وإن كان الملتقط فقيرا فلا بأس بأن ينتفع بها لما فيه من تحقيق النظر من الجانبين، ولهذا جاز الدفع إلى فقير غيره، وكذا إذا كان الفقير أباه أو ابنه أو زوجته وإن كان هو غنيا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:706
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-21
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)