روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنا:
سوال:
ایک شخص نے روزے کی حالت میں بیوی سے دن میں ہمبستری کرلی، اور انزال نہیں ہوا تو شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
روزے کی حالت میں ہمبستری کرنے سے میاں بیوی دونوں کا روزہ فاسد ہوجاتا ہے، چاہے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو اور بعد میں اس روزہ کی قضا بھی لازم ہے اور کفارہ بھی، تاہم ہمبستری میں اگر بیوی کی رضامندی شامل نہ ہو بلکہ اس کو ہمبستری پر مجبور کیا گیا ہو، تو ایسی صورت میں بیوی پر صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. خلاصة الفتاوى لطاهر ابن عبد الرشيد، كتاب الصوم، الفصل الثالث فيما يفسده وما لا يفسد 1/ 259:
الصائم إذا جامع إمرأته متعمدا في نهار رمضان، فعليه القضاء، والكفارة إذا توارت الحشفة أنزل، أو لم ينزل.
2. الفتاوى قاضي خان لحسن بن منصور الأوزجندي، كتاب الصوم1/ 104:
(وأما ما يوجب القضاء والكفارة) إذا أصبح صائما في رمضان، فجامع امرأته متعمدا، عليه القضاء والكفارة إذا توارت الحشفة، أنزل أو لم ينزل، وعلى المرأة مثل ما على الرجل.
3. المبسوط لمحمد بن الحسن الشیباني، كتاب الصوم 205/2:
إن أكل وشرب في شهر رمضان متعمدا فعليه ما على من جامع من القضاء والكفارة؟ قال: نعم، قلت: وعلى المرأة مثل ذلك إذا هي طاوعته؟ قال: نعم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:704
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)