مریض کا نمازِفجر کے بعد روزه توڑنے کا حکم:
سوال:
ایک شخص مریض تھا رمضان میں کسی دن روزہ رکھتا تھا، کسی دن افطار کرتا تھا، ایک دن روزہ کی نیت کی، پھر فجر کے بعد افطار کرلیا، تو اس صورت میں قضاء واجب ہے یا کفارہ؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگر مریض کی حالت ناقابل برداشت تھی اور اس کا ظن غالب تھا کہ اگر روزہ نہ توڑے گا تو جان چلی جائےگی یا سخت تکلیف میں پڑجانے گا تو ایسی صورت میں اس کے لیے روزہ توڑنے کی گنجائش ہے اور روزہ توڑنے کی وجہ سے اس پر صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، فصل في عوارض الفطر في رمضان 2/ 303 :
(قوله: لمن خاف زيادة المرض الفطر) لقوله تعالى: {فمن كان منكم مريضا أو على سفر فعدة من أيام أخر} [البقرة: 184] فإنه أباح الفطر لكل مريض لكن القطع بأن شرعية الفطر فيه إنما هو لدفع الحرج، وتحقق الحرج منوط بزيادة المرض أو إبطاء البرء أو إفساد عضو، ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض، والاجتهاد غير مجرد الوهم، بل هو غلبة الظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق.
2. فتح باب العناية بشرح النقاية للقاری، كتاب الصوم، فصل في الكفارة 2/ 250:
وتسقط الكفارة اتفاقا، لو طرأ في يوم الإفساد حيض، أو نفاس، أو مرض مبيح للفطر؛ لأن الكفارة إنما تجب بالإفطار في صوم مستحق، واستحقاقه في يوم واحد لا يتجزأ ثبوتا وسقوطا، فبعروض المرض والحيض في آخره تمكنت شبهة انتفاء الاستحقاق في أوله.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:667
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)