@123دس دن سے کم خون آئےاور دس دن کے بعد دوبارہ جاری ہوجائے
سوال:
کسی عادت والی عورت کو ایک ہفتہ حیض کا خون آکر بند ہوجائے، پھر دس دن بعد دوبارہ خون آجائے تو یہ حیض کا خون شمار ہوگا یا نہیں؟ اور اس سے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ عادت والی عورت کا خون اگر دس دن سے تجاوز کرے یا درمیان میں چند دنوں کے لیے رک جائے تو عادت والے دن حیض شمار ہوگا باقی استحاضہ، لہذا صورت مسئولہ میں ایک ہفتہ حیض شمار ہوگا اور باقی استحاضہ، جس کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت آنے پر نیا وضو بنایا جائے گا اور اس نماز کے وقت ختم ہونے تک اس وضو سے فرض نماز، نفل نماز، تلاوت وغیرہ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ کوئی اور وضو توڑنے والی بات پیش نہ آئے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار مع رد المحتار، كتاب الطهارة، باب الحيض والنفاس 1/ 524:
(أقله استحاضة، وأقل الطهر) بين الحيضتين أوالنفاس والحيض (خمسة عشر يوما) … (ودم ثلاثة أيام بلياليها) … (وأكثره عشرة) … (والناقص) عن أقله (والزائد) على أكثره … ( استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لايمنع صوما وصلاة).
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة، باب الحيض 1 / 374، 373، 329:
أي ما نقص من الأقل أو زاد على الأكثر فهو استحاضة؛ لأن هذا الدم إما أن يكون دم حيض أو نفاس أو استحاضة، فانتفى الأولان فتعين الثالث … قوله: (وتتوضأ المستحاضة … لوقت كل فرض) … وإنما كان وضوئها لوقت كل فرض، لا لكل صلاة؛ لقوله عليه السلام ((المستحاضة تتوضأ لوقت كل صلاة)) رواه سبط ابن الجوزي عن أبي حنيفة.
وفي بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة 1 / 158، 163:
وأما الاستحاضة فهي: ماانتقص عن أقل الحيض وما زاد على أكثرالحيض والنفاس … وأما حكم الاستحاضة، فالاستحاضة حكمها حكم الطاهرات، غير أنها تتوضأ لوقت كل صلاة على ما بينا، والله أعلم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:645
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)