@123 بھنوؤں کے درمیان بالوں کاٹنا کیسا ہے؟
سوال:
اگر کسی مرد یا عورت کی بھنوویں ملی ہوئی ہوں، تو اس کو الگ کرنے کے لیے درمیان میں سے بال صاف کرنا جائز ہے؟
جواب:
دونوں بھنوؤں کے درمیان بال منڈانا یا کتروانا بغرض حصول زینت جائز نہیں، احادیث میں ایسے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے، البتہ بھنوؤں کے بال اس قدر لمبے اور گھنے ہوں کہ معتاد بناوٹ سے تجاوز کرگئے ہوں یا دونوں بھنوؤں کے درمیان کا فاصلہ ختم ہو چکا ہو، تو بقدر ضرورت کچھ خراش تراش کرکے معتاد طریقے کے مطابق بنانے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
لما في صحیح المسلم، کتاب اللباس والزینة، باب تحريم فعل الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة، الرقم 2125:
عن عبد الله، قال: «لعن الله الواشمات والمستوشمات، والنامصات والمتنمصات، والمتفلجات للحسن المغيرات خلق الله».
وفي الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس 6/ 372،373:
ووصل الشعر بشعر الآدمي حرام سواء كان شعرها أو شعر غيرها لقوله – صلى الله عليه وسلم – «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والواشرة والمستوشرة والنامصة والمتنمصة». قال ابن عابدين تحت قوله (والنامصة إلخ) ذكره في الاختيار أيضا وفي المغرب النمص: نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه، ففي تحريم إزالته بعد، لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء. وفي تبيين المحارم إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب اهـ، وفي التتارخانية عن المضمرات: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث اهـ ومثله في المجتبى تأمل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:627
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)