@123نابالغ بچے کو زکوۃ دینا
سوال:
نابالغ بچے کو زکوۃ دینا جائز ہے؟ اور کیا اس سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب:
واضح رہے کہ اگر نابالغ بچے کا باپ مالدار صاحب نصاب ہو تو نابالغ بچہ کو زکوۃ دینا درست نہیں ہے اور اگر باپ غریب مستحق زکوۃ ہو اور نابالغ بچہ اتنا سمجھ دار ہو کہ زکوۃ کی رقم کو اپنے قبضے میں لینا جانتا ہو، تو اسے زکوۃ دینا درست ہے، اور اگر نابالغ بچہ اتنا سمجھ دار نہ ہو تو ایسی صورت میں بچے کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہوگا، البتہ اگر اس کا ولی اس کی طرف سے زکوۃ قبضہ کرلے تو پھر جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي مع ردالمحتار، كتاب الزكاة، باب فروع في مصرف الزكاة 2/ 356:
دفع الزكاة إلى صبيان أقاربه برسم عيد أو إلى مبشر أو مهدي الباكورة جاز. قال ابن عابدين تحت قوله: (إلى صبيان أقاربه) أي العقلاء وإلا فلا يصح إلا بالدفع إلى ولي الصغير.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، فصل ما يوضع في بيت المال من الزكاة 1/ 190:
ولو قبض الصغير، وهو مراهق جاز.
وفي التاتارخانية عالم بن العلاء الهندي، كتاب الزكوة، الفصل الثامن من توضع فيه الزكاة 3/ 211:
سئل عبد الكريم عمن دفع زكاة ماله إلى صبي؟ قال: إن كان مراهقا يعقل الأخذ يجوز، وإلا فلا، وفي الخانية: وكذا لو كان الصبي يعقل القبض بأن كان لا يرمي به ولا يخدع عنه، م: ولو دفع إلى معتوه فهو على هذا التفصيل، وفي الحجة: ولو دفع أب الصبي، أو وصيه فدفعا إليه يجوز.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة 2/ 265:
وإنما منع من الدفع لطفل الغني؛ لأنه يعد غنيا بغناء أبيه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:623
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)