@123وضع حمل کے وقت آسانی کے لیے پیٹ یا ران پر تعویذ باندھنا
سوال:
بچے کی پیدائش میں آسانی کے لیے عورت کے پیٹ یا ران میں تعویذ باندھنا کیسا ہے یعنی بے ادبی تو نہیں ہے؟
جواب:
شرعا تعویذ صرف وہ جائز ہے جو قران وحدیث سے اخذ شدہ آیات پر مشتمل ہو اور ایسی تعویذ ران یا پیٹ پر باندھنا بے ادبی ہے، اس لیے بوقت ضرورت کپڑوں میں کسی مناسب جگہ میں لگایا جائے تو کافی ہے، اگر اللہ تعالی نے اس سے حاجت پوری کرانی ہو تو جہاں بھی ہو اس کا اثر ظاہر ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في المصنف لأبي بكر بن أبي شيبة، كتاب الطب، في الرخصة في القرآن يكتب لمن يسقاه، الرقم: 23508:
عن ابن عباس، قال: إذا عسر على المرأة ولدها، فيكتب هاتين الآيتين والكلمات في صحفة، ثم تغسل، فتسقى منها ”بسم الله لا إله إلا هو الحليم الكريم، سبحان الله رب السموات السبع ورب العرش العظيم“ {كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا} [النازعات 79/46] { كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ بَلَاغٌ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ } [الأحقاف 46/35]
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الحظر والإباحة، باب التدوي والمعالجات 5/ 397:
ولا بأس بتعليق التعويذ ولكن ينزعه عند الخلاء، والقربان كذا في الغرائب.
وفي فتح الباري ابن حجر العسقلاني، باب الرقى، 10/ 195:
أجمع العلماء على جواز الرقى عند اجتماع ثلاثة شروط أن يكون بكلام الله تعالى أو بأسمائه وصفاته وباللسان العربي أو بما يعرف معناه من غيره وأن يعتقد أن الرقية لا تؤثر بذاتها بل بذات الله تعالى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:606
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)