@123ہر طہر میں طلاق دینے کی صورت میں عدت کب سے شروع ہوگی؟
سوال:
زید نے اپنی بیوی کو ایک طہر میں ایک طلاق دوسرے طہر میں دوسری طلاق اور تیسرے میں تیسری طلاق دے دی، تو اب عدت کب سے شروع ہوگئی؟
جواب:
واضح رہے کہ عورت کو طلاق ملتے ہی عدت شروع ہو جاتی ہے، لہذا مذکورہ صورت میں اگر پہلی طلاق کے بعد رجوع نہ کیا ہو تو پہلی طلاق سے عدت شمار ہوگی اور اسی سے تین ماہواریاں مکمل ہونے پر عدت پوری ہوگی۔
حوالہ جات:
لما في العناية شرح الهداية لمحمد بن محمد بن محمود البابرتي، كتاب الطلاق، وطئت المعتدة بشبهة 4/ 329:
إبتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق (وفي الوفاة عقيب الوفاة)؛ لأن سبب وجوب العدة الطلاق أو الوفاة (فيعتبر ابتداؤها من وقت وجود السبب)، فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة، فقد انقضت عدتها.
وفي رد المختار لابن عابدين، كتاب الطلاق، مطلب في وطء المعتدة بشبهة 3 /520:
قال في الشرنبلالية قوله وابتداؤها عقيبهما أي عقيب الطلاق والموت يستثنى منه من بين طلاقها فإن عدتها من وقت البيان لا من وقت قوله إحداكما طالق وإن مات قبل البيان لزم كلا منهما عدة الوفاة تستكمل فيها ثلاث حيض.
وفي بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطلاق، باب الطلاق بحق الصفة 3 / 89:
ثم إذا وقع عليها ثلاث تطليقات في ثلاثة أطهار فقد مضى من عدتها حيضتان إن كانت حرة لأن العدة بالحيض عندنا، وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها وإن كانت أمة فإن وقع عليها تطليقتان في طهرين فقد مضت من عدتها حيضة وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:576
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)