@123 کیا کافر مسلمان عورت کا ولی بن سکتا ہے؟
سوال:
ایک عورت مسلمان ہوئی، اور مسلمان کے ساتھ نکاح کا ارادہ ہے، اور اس عورت کا والد اور بھائی کافر ہیں، کیا اس کے نکاح میں والد یا بھائی ولی بن سکتا ہے؟
جواب:
کافر کو چونکہ مسلمان پر ولایت حاصل نہیں ہے، اس لیے ذکر کردہ صورت میں یہ عورت عاقلہ بالغہ ہو، تو اس کا کسی مسلمان مرد سے نکاح کرنے لیے کافر والد یا کافر بھائی نہ اس کا ولی بن سکتا ہے اور نہ ان سے اجازت کی ضرورت ہے، صرف عورت کی رضامندی کافی ہے، اگر یہ عورت مسلمان کے ملک میں رہائش پزیر ہے تو حاکم وقت یا اس کا نائب قاضی اس کا ولی بنے گا اور اس کا نکاح کرائے گا اور اگر غیر مسلموں کے ملک میں رہائش پزیر ہے تو وہا ں پر کوئی اسلامک سنٹر ہو تو اس کا مدیر یا امام مسجد اور خطیب اس کا ولی ہوگا اور اس کا نکاح کرے گا۔
حوالہ جات:
لما في سنن أبي داود، كتاب النكاح، باب في الولي، الرقم: 2083:
عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم “أيما امرأة نكحت بغير إذن مواليها فنكاحها باطل – ثلاث مرات – فإن دخل بها فالمهر لهابما أصاب منها، فإن تشاجروا فالسلطان ولي من لا ولي له.
و في الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب النكاح، الباب الرابع في الأولياء في النكاح 1/ 284:
ولا ولاية لصغير ولا مجنون ولا لكافر على مسلم ومسلمة، كذا في الحاوي. ولا لمسلم على كافر وكافرة، كذا في المضمرات.
وفي التاتار خانية لعالم بن علا الهندي، كتاب النكاح، الفصل معرفة الأولياء 4/ 86:
يجب أن يعلم بأن الولي من كان من اھل للمیراث وهو عاقل بالغ حتى لا يثبت الولاء للصبي والمجنون، ولا يثبت الولاء للكافر على المسلم، ولا للمسلم على الكافر، ولا تثبت الولاية للعبد.
وفي تبيين الحقائق لزيلعي،كتاب النكاح، باب الأولياء والأكفاء 2/ 125:
قال رحمه الله (ولا ولاية لصغير وعبد ومجنون) … (ولا لكافر على مسلمة) لقوله تعالى {ولن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلا} ولهذا لا تقبل شهادته.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:572
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)