@123حرام مال کو ثواب کی نیت سے صدقہ کرنا
سوال:
بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس شخص کے پاس حرام مال ہو، اور اس کو یقین بھی ہو کہ یہ مال حرام ہے، اور پھر اس کو بنیتِ ثواب صدقہ کر دے تو اس سے وہ شخص کفر تک پہنچ جاتا ہے، کیا یہ درست ہے؟
جواب:
حرام مال کو حلال جانتے ہوئے صدقہ کرے اور اس پر ثواب کی امید رکھے تو اس سے انسان کافر ہوجاتا ہے، البتہ حرام مال کو حرام جانتے ہوئے بنیتِ ثواب صدقہ کرنا اگرچہ سخت گناہ ہے، لیکن اس سے انسان کافر نہیں ہوتا، اس لیے حرام مال بلا نیتِ ثواب کسی مستحق زکوۃ فقیر کو صدقہ کرنا چاہیے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الزكاة، باب زكاة الغنم، مطلب في التصدق من المال الحرام 3/ 261:
وفي شرح الوهبانية عن البزازية: إنما يكفر إذا تصدق بالحرام القطعي. قال ابن عابدين تحت قوله: (وفي شرح الوهبانية إلخ)…رجل دفع إلى فقير من المال الحرام شيئا يرجو به الثواب يكفر، ولو علم الفقير بذلك فدعا له وأمن المعطي كفرا جميعا… (إذا تصدق بالحرام القطعي) أي: مع رجاء الثواب الناشئ عن استحلاله كما مر، فافهم…استحلال المعصية كفر إذا ثبت كونها معصية بدليل قطعي، وعلى هذا تفرع…من أنة إذا اعتقد الحرام حلالا، فإن كان حرمته لعينه وقد ثبت بدليل قطعي يكفر.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء،كتاب الزكاة، مطلب في موجبات الكفر أنواع منها ما يتعلق 2/ 272:
ولو تصدق على فقير بشيء من مال الحرام يرجو الثواب يكفر، ولو علم الفقير بذلك فدعا له، وأمن المعطي فقد كفرا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:564
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)