@123لنڈے کے کپڑے پاک ہیں یا ناپاک؟
سوال:
ہمارے ہاں لنڈے کے مال میں باہر ملکوں سے غیر مسلموں کے کپڑے منگواتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ وہ کپڑے پاک ہیں یا ناپاک؟ چونکہ غیر مسلم کو پاک ناپاک کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی، اس لیے پوچھنے کی ضرورت پیش آئی؟
جواب:
واضح رہے کہ ایسے كپڑوں كی ناپاکی کا جب تک یقین نہ ہو تب تک پا ک شمار ہوں گے، محض شک کی بنیاد پر ناپاک شمار نہیں ہونگے، اور ان کو دھوئے بغیر استعمال کرنا درست ہے، تاہم اگر کسی کے دل میں کراہت ہو تو دھونا بہتر ہے، البتہ شلوار، پتلون، پاجامہ کو دھوئے بغیر ان میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیونکہ غیر مسلم لوگ استنجاء اور ہمبستری کے بعد شرعی اصولوں کے مطابق پاکی کا اہتمام نہیں کرتے۔
حوالہ جات:
لمافي الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار،كتاب الطهارة، مطلب: فروع في الاستبراء 1/ 350:
ثياب الفسقة وأهل الذمة طاهرة. وقال ابن عابدين تحت قوله: قال في الفتح: وقال بعض المشايخ: تكره الصلاة في ثياب الفسقة؛ لأنهم لا يتقون الخمور. قال المصنف ” يعني صاحب الهداية “: الأصح أنه لا يكره؛ لأنه لم يكره من ثياب أهل الذمة إلا السراويل مع استحلالهم الخمر، فهذا أولى.
وفي بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة، فصل في بيان المقدار الذي يصير به المحل نجسا 1/ 81:
ولا بأس بلبس ثياب أهل الذمة والصلاة فيها، إلا الإزار والسراويل فإنه تكره الصلاة فيهما وتجوز، (أما) الجواز؛ فلأن الأصل في الثياب هو الطهارة، فلا تثبت النجاسة بالشك؛ ولأن التوارث جار فيما بين المسلمين بالصلاة في الثياب المغنومة من الكفرة قبل الغسل، وأما الكراهة في الإزار والسراويل فلقربهما من موضع الحدث.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:547
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-07
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)