کفارہ کے روزوں میں تسلسل برقرار نہ رہنے کا حکم:
سوال:
ايک شخص نے كفاره كے روزے دس دن ركهے، گيارہویں دن فجر کی اذان کے وقت سحری کھالی، تو روزہ درست ہوا یا نہیں؟ اور روزہ نہ ہونے کی صورت میں کفارہ کے روزے از سرِنو شروع کرے گا یا نہیں؟
جواب:
روزہ رکھنے اور کھولنے کا مدار وقت پر ہے، اذان پر نہیں، لہذا اگر مذکورہ شخص نے سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد سحری کھالی ہو، تو اس کا روزہ درست نہیں ہوا، اب کفارہ کے روزے از سرِنو رکھے، اور اگر وقت ابھی ختم نہیں ہوا تھا، تو روزہ درست ہے، از سرِنو رکھنے کے ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَد مِنَ الفَجرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ. البقرة 2 /106:
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصوم 4 /436:
(أو تسحر أو أفطر يظن اليوم) أي: الوقت الذي أكل فيه (ليلا و) الحال أن (الفجر طالع، والشمس لم تغرب) لف، ونشر… (قضى) في الصورة كلها، (فقط.)
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، باب مايفسد الصوم وما لا يفسد 2/ 485:
فلو أفطر يوما في خلال المدة، بطل ما قبله، ولزمه الاستقبال سواء أفطر لعذر، أو لا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:501
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-31
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)