@123اپنی ڈیوٹی پرکسی اورکو مقررکرکے تنخواہ میں سےکچھ حصہ اس کو دینا
سوال:
زيد ايک سركاری پوسٹ پر لگا ہے، مگر وہ خود کام کے لیے نہیں جاتا، بلکہ اس نے بکر کو مقرر کیا ہے وہ اس کی جگہ کام کرتا ہے، جب زید کو تنخواہ مل جاتی ہے، تواس میں سے بکر کو بھی کچھ حصہ دیتا ہے اور باقی خود لیتا ہے، کیا شرعا اس طرح کرنا جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ اگر مذکورہ محکمہ کے قوانین میں اس کی اجازت نہ ہو تو ایسی صورت میں سرکاری ملازم کا اپنی جگہ کسی اور کو ڈیوٹی پر بھیج کرتھوڑی سی تنخواہ دے کر، باقی تمام تنخواہ خود وصول کرنا درست نہیں ہوگا، اور اگر محکمہ کی اجازت سے ہو تو گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
1. مجلة الأحكام، باب في الإجارات، الفصل الرابع: في إجارة الآدمي 1/ 106:
الأجير الذي استؤجر على أن يعمل بنفسه، ليس له أن يستعمل غيره.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الإجارة 8/ 9:
قال رحمه الله: (ولا يستعمل غيره إن شرط عمله بنفسه) يعني ليس للأجير أن يستعمل غيره، إذا شرط عليه أن يعمل بنفسه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:467
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)