@123رخصتی سےپہلےبیوی کا شوہرکی اجازت کےبغیرکہیں جانا
سوال:
رخصتی سے پہلے شوہرکا اپنی منکوحہ کو کسی کام سے منع کرنا کیسا ہے؟
جواب:
جس عورت كا نكاح ہوچکا ہو لیکن رخصتی نہ ہوئی ہو تو ہمارے عرف میں یہ منکوحہ عورت ماں باپ کے اختیار میں ہوتی ہے، لہذا رخصتی سے پہلے یہ عورت والدین کی اجازت سے کہیں بھی جاسکتی ہے، شوہر کو منع کرنےکا حق حاصل نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرا ئق لزین الدین ابن نجیم، كتاب الطلاق، باب النفقة 4/ 211:
وفي الفتاوى في باب المهر: والمرأة قبل أن تقبض مهرها، لها الخروج في حوائجها، وتزور الأقارب بغير إذن الزوج، فإن أعطاها المهر، ليس لها الخروج إلا بإذن الزوج.
وفي تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الطلاق، باب النفقة 3/ 58:
وفي الفتاوى في باب الغزاة: المرأة قبل أن تقبض مهرها، لها أن تخرج في حوائجها، وتزور الأقارب بغير إذن الزوج، فإن أعطاها المهر، ليس لها الخروج إلا بإذن الزوج.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:464
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)