@123تیرہ چودہ سال کے لڑکےکی طلاق واقع ہوتی ہےیانہیں؟
سوال:
ایک لڑکا جس کی عمر تیرہ، چودہ سال ہے اس کا نکاح ایسی لڑکی کے ساتھ ہوا جس کی عمر بیس (20) سال ہے، تو یہ لڑکا اگر اس بیوی کو طلاق دے تو یہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
جواب:
طلاق دینے کے لیے انسان کا عاقل بالغ ہونا شرط ہے، اس لیے مذکورہ لڑکے میں اگر علامتِ بلوغ مثلا احتلام وغیرہ ظاہر ہوچکی ہو، تو اس کا طلاق دینا درست ہے، اور اگرعلامتِ بلوغ ابھی تک ظاہر نہ ہوئی ہو، تو اس کی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
حوالہ جات:
لما في الجوهرة النيرة لأبي بكر بن علي الحدادي، كتاب الطلاق 2/ 33:
قوله: (ويقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا) ؛ لقوله: عليه الصلاة والسلام «كل الطلاق جائز، إلا طلاق الصبي والمجنون» قوله: (ولا يقع طلاق الصبي والمجنون) ؛لأنه ليس لهما قول صحيح.
وفي الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الطلاق، فصل ويقع طلاق كل زوج 1/ 224:
ويقع طلاق كل زوج، إذا كان عاقلا بالغا، ولا يقع طلاق الصبي، والمجنون، والنائم ” ؛لقوله عليه الصلاة والسلام ” كل طلاق جائز، إلا طلاق الصبي والمجنون ” ؛ ولأن الأهلية بالعقل المميز، وهما عديما العقل.
وفي الاختيار لتعليل المختار عبد الله بن محمود الموصلي البلدحي، كتاب الطلاق 3/ 124:
قال: (ويقع طلاق كل زوج، عاقل بالغ مستيقظ) ؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: «كل طلاق واقع، إلا طلاق الصبي، والمعتوه» ، وفي رواية: «إلا طلاق الصبي والمجنون» ، ولا يقع طلاق الصبي، والمجنون ؛لما روينا، ؛ ولأنهما عديما العقل، والتمييز والأهلية بهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:451
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)