@123طلاق دینےکےبعداسی طلاق کو تحریر میں لانےسےدوسری طلاق کاحکم
سوال:
ایک شخص نے چند سال قبل اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی تھی رجوع بھی کیا تھا، اور پھر اسی طلاق کو سٹامپ پیپر پر لکھ کر اس کی توثیق کی تھی، اس کے بعد آج تک دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں، طلاقِ رجعی دینے کے بعد اسی طلاق کو کاغذ پر تحریر کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
سابقہ دی ہوئی طلاق کوسٹامپ پیپر پردرج کرنے سے دوسری طلاق نہیں پڑتی، لہذا مذکورہ صورت میں صرف ایک طلاق رجعی ہی واقع ہوئی ہے۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطلاق، فصل في النية في أحد نوعي الطلاق وهو الكناية 3/ 102:
ولو قال لامرأته: أنت طالق فقال له رجل: ما قلت؟ فقال: طلقتها أو قال قلت: هي طالق، فهي واحدة في القضاء؛ لأن كلامه انصرف إلى الإخبار بقرينة الاستخبار.
وفي الفتاوى الهندية لجنة علماء، كتاب الطلاق، الفصل الأول في الطلاق الصريح 1/ 355:
ولو قال لامرأته أنت طالق، فقال: له رجل ما قلت، فقال طلقتها، أو قال قلت هي طالق، فهي واحدة في القضاء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:428
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)