@123 طلاق بائن کےبعددوطلاق رجعی دینے کا حکم
سوال:
زيد نے اپنی بیوی کو دو طلاق بائن دے دی، پھرعقد نکاح کرلیا، چند دنوں بعد پھر دو طلاق دے دی، تو اس صورت میں دوبارہ رجوع کرنے کا کیا طریقہ ہے۔
جواب:
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائن دے دے، تو تجدید نکاح کے بعد اسے صرف دو طلاق کا اختیار حاصل ہوتا ہے، یعنی نکاح کرنے کے بعد اگر اس کو مزید دو طلاق دے دے تو بیوی اس پر مکمل حرام ہوجائے گی، لہذا مذکورہ صورت میں زید کی بیوی پراب طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہے، زید کے لیے یہ عورت بغیر حلالہ کے حلال نہیں، اور حلالہ کا شرعی طریقہ یہ ہے، کہ یہ عورت عدت پوری کرکے کسی دوسری شخص سےنکاح کرے اور اس کے ساتھ صحبت بھی کرے، اس کے بعد اگر وہ شخص بغیر کسی دباؤ کے اپنی خوشی سے طلاق دے دے، توعدت گزرنے کے بعد زید اس عورت کی مرضی سے دوبارہ اس کے ساتھ نکاح کرکے ازدواجی تعلق قائم کرسکتا ہے۔
حوالہ جات:
لما في الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، باب الرجعة، فصل فيما تحل به المطلقة 2/ 257:
وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث، فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها ؛ لأن حل المحلية باق ؛لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله.
وفي الفتاوى الهندية للجنة علماء، كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به 1/ 473:
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة، وثنتين في الأمة، لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا، ويدخل بها، ثم يطلقها، أو يموت عنها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:423
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)