@123دیر سے ملنے والا قرضہ مانع زکوۃ نہیں
سوال:
ایک طالب علم نے تقریبا (70,000) روپے (جو کہ نصاب تک پہنچتا ہے) لوگوں کو دیے تھے، اور اسی دوران مدرسہ میں زکوۃ کی رقم اور کتابیں مستحق زکوۃ طلباء کے لیے آئیں، اور اس طالب علم کے پاس کچھ نقد پیسے نہیں تھے، اور قرضہ بھی بہت دیر سے ملنے والا تھا، اس طالب علم نے زکوۃ کی رقم اور کتابیں لیے لیں، تو اس کے لیے زکوۃ کی رقم اور کتابیں لینا جائز ہے۔
جواب:
چونکہ مذکورہ طالب علم کو قرضہ دیر سے ملنے والا ہے، لہذا اگر یہ حاجت مند ہو، اور اس کو اپنی ضروریات کے لیے پیسوں کی ضرورت ہو، تو اس کے لیے وقت مقررہ کے آنے تک زکوۃ کی رقم اور کتابیں لینا جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الزكاة، باب المصرف 2/ 259:
والذي له دين على إنسان، إذا احتيج إلى النفقة، يجوز له أن يأخذ من الزكاة، قدر كفايته إلى حلول الأجل، وإن كان الدين غير مؤجل، فإن كان من عليه الدين معسرا، يجوز له أخذ الزكاة في أصح الأقاويل؛ لأنه بمنزلة ابن السبيل.
وفي فتاوى قاضيخان لحسن بن منصور الأوزجندي، كتاب الزكاة، باب المصرف 1/ 131:
والذي له دين مؤجل على إنسان، إذا احتاج إلى النفقة، جاز له أن يأخذ من الزكاة، قدر كفايته إلى حلول الجل … وإن كان الدين غير مؤجل، فإن كان من عليه الدين معسراً، يجوز له أخذ الزكاة في أصح الأقاويل ؛ لأنه بمنزلة ابن السبيل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:405
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)