@123خادمہ کوزکوۃ دینا کیساہے؟
سوال:
زکاۃ کی رقم اپنی خادمہ (کھانے پکانے والی) کو دینا کیسا ہے جبکہ وہ غریب ہو؟
جواب:
زکوۃ کی رقم ہر اس شخص کو دینا جائز ہے، جو صاحبِ نصاب نہ ہو، یعنی اس کے پاس ساڑھے سات (7.5) تولہ سونا یا ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی یا اس کے بقدر زائد از ضرورت مال نہ ہو، لہذا خادمہ اگر صاحب نصاب نہ ہو، تو تنخواہ سے ہٹ کر اس کو زکوۃ دینا جائز ہے، تاہم زکوۃ دینے کی وجہ سے اس سے زیادہ کام لینا اخلاص کے منافی ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الزكاة، باب الصرف 3/ 333:
مصرف الزكاة والعشر … (هو فقير وهو من له أدنى شيء) أي: دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة.
وفي البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الزكاة، باب المصرف 2/ 419:
قوله: )هو الفقير والمسكين) … والأولى أن يفسر الفقير بمن له ما دون النصاب، كما في النقاية أخذا من قولهم يجوز الزكاة إلی من يملك ما دون النصاب.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، فصل ما يوضع في بيت المال من الزكاة 1/ 190:
ولو نوى الزكاة بما يدفع المعلم إلى الخليفة، ولم يستأجره، إن كان الخليفة بحال لو لم يدفعه، يعلم الصبيان أيضا، أجزأه، وإلا فلا، وكذا ما يدفعه إلى الخدم من الرجال، والنساء، في الأعياد وغيرها بنية الزكاة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:407
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)