نماز میں سورت فاتحہ کے بعد چند لمحات کے لیے خاموش رہنے سے سجدۂ سہو کا حکم
سوال:
ایک شخص نے نماز پڑھتے ہوئے جب سورۂ فاتحہ پوری کرلی، تو سورت پڑھنے میں چند لمحات کے لیے سوچنے لگا، لیکن تین مرتبہ سبحان اللہ سے کم مقدار خاموش رہا ہو، تو اس پر سجدۂ سہو آئے گا یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ فقہائے کرام نے تاخیر کی کم سے کم مقدار تین مرتبہ”سبحان ربي العظيم“ کے بقدر بتلائی ہے، اس لیے مذکورہ صورت میں نماز درست ہے، سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 677:
ثم الأصل في التفكر أنه منعه عن أداء ركن كقراءة آية، أو ثلاث، أو ركوع، أو سجود، أو عن أداء واجب كالقعود، يلزمه السهو؛ لاستلزام ذلك ترك الواجب، وهو الإتيان بالركن، أو الواجب في محله، وإن لم يمنعه عن شيء من ذلك بأن كان يؤدي الأركان ويتفكر، لا يلزمه السهو، وقال بعض المشايخ: إن منعه التفكر عن القراءة أو عن التسبيح يجب عليه سجود السهو، وإلا فلا.
وفي خاشیة منحة الخالق على البحر الرائق لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 173:
ولو شك في ركوعه، أو في سجود، وطال تفكره، يلزمه السهو… فرغ من الفاتحة، وتذكر ساعة ساكتا أي سورة يقرأ مقدار ركن، يلزمه السهو، ومنهم من فصله بالطول، وعدمه، وأطلق آخرا كصاحب خزانة الفتاوى فقال: تفكر في الصلاة، إن طال، يجب سجود السهو، وإلا فلا، والفاصل أنه إذا شغله عن شيء من فعل صلاة، وإن قل، يجب سجود السهو.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:431
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)