بلا وجہ والدین کے گھر رہنے والی بیوی کے نفقہ کا حکم:
سوال:
اگر ایک شخص کی بیوی بلا وجہ شوہر کے گھر میں نہ رہتی ہو بلکہ والدین کے گھر رہتی ہو، تو کیا اس صورت میں بیوی کا نفقہ شوہر کے ذمہ واجب ہے یا نہیں؟
جواب:
شرعاً شوہر پر بیوی کا نفقہ تب واجب ہوتا ہے جب بیوی شوہر کے ساتھ اس کے گھر میں رہائش پذیر ہو، لیکن اگر بلا عذر شرعی وہ کسی اور جگہ رہائش پذیر ہو تو شوہر پر اس کا نفقہ واجب نہیں ہوتا، اور مذکورہ صورت میں چونکہ بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر شوہر کا گھر چھوڑ کر والدین کے گھر گئی ہے، اس لیے اس کا نفقہ شوہر پر واجب نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطلاق، باب النفقة 3/ 575 :
(لا) نفقة لأحد عشر:… و(خارجة من بيته بغير حق) وهي الناشزة حتى تعود ولو بعد سفره خلافا للشافعي، والقول لها في عدم النشوز بيمينها، وتسقط به المفروضة لا المستدانة في الأصح كالموت، قيد بالخروج؛ لأنها لو مانعته من الوطء لم تكن ناشزة.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات وفيه ستة فصول، الفصل الأول في نفقة الزوجة1/ 545 :
فإن كان الزوج قد طالبها بالنقلة، فإن لم تمتنع عن الانتقال إلى بيت الزوج فلها النفقة، فأما إذا امتنعت عن الانتقال، فإن كان الامتناع بحق بأن امتنعت لتستوفي مهرها فلها النفقة، وأما إذا كان الامتناع بغير الحق، بأن كان أوفاها المهر، أو كان المهر مؤجلا، أو وهبته منه، فلا نفقة لها، كذا في المحيط، وإن نشزت، فلا نفقة لها، حتى تعود إلى منزله، والناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:397
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)