عورت کا جہاز میں بلا محرم سفر کرنا:
سوال:
کوئی عورت عمرہ کے لیے جارہی ہے اور پشاور ائیر پورٹ تک اس کے ساتھ محرم ہوتا ہے، اور جدہ ائیر پورٹ پر بھی محرم کھڑا ہوتا ہے، تو جہاز میں بغیر محرم کے پشاور ائیر پورٹ سے جدہ ایئر پورٹ تک سفر کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ شریعت نے عورت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ شرط لگائی ہے کہ وہ بلا محرم مسافتِ شرعی یعنی سوا ستتر (77.24) کلو میٹر سے زیادہ سفر نہ کرے، چاہے یہ سفر پیدل ہو یا سواری میں ہو یا جہاز میں، اس لیے مذکورہ صورت میں اس عورت کا پشاور ائیر پورٹ سے جدہ تک کا سفر بلامحرم کرنا شرعا جائز نہیں۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الحج2/ 464 :
(و) مع (زوج أو محرم)…(بالغ) …(عاقل والمراهق كبالغ)…(غير مجوسي ولا فاسق)لعدم حفظهما (مع) وجوب النفقة لمحرمها (عليها) لأنه محبوس (عليها) لامرأة حرة ولو عجوزا في سفر.
قال ابن عابدين تحت قوله: (في سفر) هو ثلاثة أيام ولياليها فيباح لها الخروج إلى ما دونه لحاجة بغير محرم ”بحر“، وروي عن أبي حنيفة وأبي يوسف كراهة خروجها وحدها مسيرة يوم واحد، وينبغي أن يكون الفتوى عليه لفساد الزمان ”شرح اللباب“ ويؤيده حديث الصحيحين «لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تسافر مسيرة يوم وليلة إلا مع ذي محرم عليها» وفي لفظ لمسلم «مسيرة ليلة» وفي لفظ «يوم».
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب المناسك، الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه1/ 218 :
(ومنها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزا، إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام، هكذا في المحيط، وإن كان أقل من ذلك، حجت بغير محرم، كذا في البدائع.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:384
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)