قالین یا نرم گدے پر نماز پڑھنے کاحکم:
سوال:
قالین يا نرم گدے پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ قالین میں چونکہ سختی ہوتی ہے اس لیے اس پر نماز پڑھنا درست ہے، البتہ اگر گدا نرم ہوتو اس کے حکم میں تفصیل یہ ہے کہ اگر وہ ایسا ہو کہ اس پرسجدہ کرتے وقت پیشانی کسی ایک جگہ پر جم جاتی ہو، اور پیشانی میں مکمل ٹھہراؤ پیدا ہو جاتا ہو تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے، اور اگروہ اتنا نرم ہو کہ سجدہ کرتے وقت پیشانی کو زوردينے کے باوجود زمین کی سختی کو محسوس نہ کرے، تواس پرنماز پڑھناجائز نہیں۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 2/ 252:
(وأن يجد حجم الأرض) تفسيره: أن الساجد لو بالغ لا يستفل رأسه أبلغ من ذلك، فصح على طنفسة وحصيرة … ومن ههنا يعلم الجواز على طراحة القطن، فإن وجد الحجم جاز، وإلا فلا.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب آداب الصلاة 1/ 337:
والأصل كما أنه يجوز السجود على الأرض، يجوز على ما هو بمعنى الأرض، مما تجد جبهته حجمه، وتستقر عليه، وتفسير وجدان الحجم: أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك، فيصح السجود على الطنفسة والحصيرة والحنطة والشعير والسرير والعجلة، إن كانت على الأرض؛ لأنه يجد حجم الأرض.
3. المحيط البرهاني لابن مازه الحنفي، كتاب الصلاة، الفصل السادس عشر في التغني والألحان 1/ 365:
وإذا صلى على التبن، أو القطن المحلوج، وسجد عليه، إن استقر جبهته وأنفه على ذلك، ووجد الحجم، يجوز، وإن لم تستقر جبهته، لا يجوز.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:347
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)