داڑھی منڈے کا اذان دینا کیسا ہے؟:
سوال:
ایک شخص داڑھی منڈواتا ہے، اور ٹوپی بھی نہیں پہنتا، صرف اذان کے وقت ٹوپی پہنتا ہے، تو ایسا شخص اذان دے سکتا ہے؟
جواب:
ایک مٹھی کے بقدرداڑھی رکھنا واجب ہے، اس سے كم داڑهی رکھنے والا فاسق ہے، اور فاسق شخص كو مستقل مؤذن بنانا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم اگر کبھی کبھار اس نے اذان دے دی، تو اذان ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. الدرالمختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الأذان 2/ 75:
(ویکرہ أذان جنب) … (وفاسق) ولو عالما، لكنه أولى بإمامة وأذان من جاهل تقي إلخ.
قال ابن عابدین تحت قوله: (قلت وكافر وفاسق) … وحاصله: أنه يصح أذان الفاسق، وإن لم يحصل به الإعلام، أي: الاعتماد على قبول قوله في دخول الوقت بخلاف الكافر وغير العاقل، فلا يصح أصلا.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الأذان 1/ 458:
(وکرہ أذان الجنب … و أذان المرأة والفاسق والقاعد والسكران) … وأما الفاسق: فلأن قوله لا يوثق به، ولا يقبل في الأمور الدينية، ولا يلزم أحدا، فلم يوجد الإعلام … ولم يتعرض المصنف لإعادة أذان من كره أذانه، وفيه تفصيل … وصرح بكراهة أذان الفاسق، ولا يعاد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:346
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)