“طلاق دیتا ہوں” کے الفاظ سے طلاق واقع ہونے کا حکم:
سوال:
ایک شخص نے اپنی بیوی کو گھریلو مسائل کی بنا پر پانچ مرتبہ کہا کہ میں آپ کو طلاق دیتا ہوں، پشتو میں الفاظ یہ تھے”طلاق درکوم“ تو کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوگئی ہے؟
جواب:
شخص مذکورکی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، اور یہ عورت شوہر پر حرام ہوچکی ہے، اب ان دونوں کے لیے میاں بیوی کی طرح رہنا جائز نہیں ہے، چنانچہ مذکورہ عورت عدت طلاق گزرنے کے بعد اگر کسی اور مرد سے نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَه(البقرة: 2/ 230).
2. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطلاق، باب صریح الطلاق3/ 248:
(قوله وما بمعناها من الصريح)… وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحر.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطلاق، باب ألفاظ الطلاق 3/ 271 :
وليس منه أطلقك بصيغة المضارع إلا إذا غلب استعماله في الحال كما في فتح القدير.
4. فتح القدير لابن الهمام، كتاب الطلاق، باب إيقاع الطلاق 4/ 7:
ولا يقع بأطلقك إلا إذا غلب في الحال.
وفي الفتاوى الهندية للجنة علماء، كتاب الطلاق، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به1/ 473:
وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة، وثنتين في الأمة، لم تحل له، حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا، ويدخل بها ثم يطلقها، أو يموت عنها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:340
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)