” فلاں کام کروں، تو ایمان سے خارج ہوجاؤں” کہنے کا حکم:
سوال:
ایک شخص نے قسم کھائی کہ اگر وہ دس ذی الحجہ تک اپنی بیوی سے جماع کرے، تو وہ دین وایمان سے خارج ہو جائے گا، اب اس نے دس ذی الحجہ سے پہلے جماع کر لیا، تو وہ مسلمان رہا یا کافر ہوگیا، اور کفارہ لازم ہے یا نہیں؟
جواب:
ذکر کردہ صورت میں اگر اس شخص کا اعتقاد یہ نہیں تھا کہ ان الفاظ کے کہنے سے وہ کافر ہو جائے گا، تو وہ شخص اس سے کافر نہیں ہوگا، البتہ یہ الفاظ چونکہ قسم کے ہیں، اس لیے اس قسم کو توڑنے کی وجہ سے اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا، تاہم اگر وہ یہ سمجھتا ہو کہ واقعی ایسا کام کرنے سے وہ دین سے خارج ہوجائے گا، پھر بھی اس کام کو قصدا کر لیا، تو ایسا کرنا موجبِ کفر ہے، جس کی وجہ سے تجدیدِ ایمان وتجدید نکاح ضروری ہوگا۔
حوالہ جات:
1. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الأيمان، فصل في ركن اليمين بالله تعالى 3/ 8:
ولو قال: إن فعل كذا فهو يهودي، أو نصراني، أو مجوسي، أو بريء عن الإسلام، أو كافر، أو يعبد من دون الله، أو يعبد الصليب، أو نحو ذلك مما يكون اعتقاده كفرا، فهو يمين استحسانا، والقياس أنه لا يكون يمينا، وهو قول الشافعي.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الأيمان 3/ 717:
والقسم أيضا بقوله: إن فعل كذا فهو يهودي، أو نصراني،، أو فأشهدوا علي بالنصرانية، أو شريك للكفار، أو كافر، فيكفر بحنثه لو في المستقبل، أما الماضي عالما بخلافه فغموس، واختلف في كفره، و الأصح أن الحالف لم يكفر، سواء علقه بماض، أو آت إن كان عنده في اعتقاده أنه يمين، وإن كان جاهلا، وعنده أنه يكفر في الحلف بالغموس وبمباشرة الشرط في المستقبل، يكفر فيهما؛ لرضاه بالكفر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:325
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)