@123وکیل کو تحفہ میں ملنے والی چیز کس کی ہوگی؟
سوال:
میں دبئی میں ملازم ہوں، کمپنی کے لیے یا اپنے مالکوں کے لیے جب بازار سے سودا لیتا ہو، تو وہ دکاندار خصوصی طور پر اپنی طرف سے کبھی مجھے تیس(30) ریال یا کبھی کبھی موبائل کارڈ دیتا ہے، تو کیا یہ کارڈ اور پیسے میرے لیے لینا درست ہے یا نہیں؟ اور یہ پیسے اسی وجہ سے دکاندار دیتا ہے کہ میں اسی دکاندار سے سامان خریدتا ہوں۔
جواب:
واضح رہے کہ ملازم کمپنی کی طرف سے خرید وفروخت کا وکیل ہوتا ہے، لہذا اگر کوئی دکاندار اس کو زیادہ خریداری پر یا کمپنی کی پہچان کی وجہ سے کوئی رقم یا کارڈ وغیرہ دیتا ہے، تو وہ اس کمپنی کا ہوگا اس کو خود رکھنا درست نہیں، البتہ اگر کمپنی نے صراحت کے ساتھ کہہ دیا کہ دکاندار کی طرف سے ملنے والی رقم یا تحفہ اس ملازم کے لیے ہے، تو ایسی صورت میں اس ملازم کے لیے وہ رقم یا تحفہ لینا جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق لابن نجيم، باب الرجوع عن الشهادة 7/ 155:
ولو أمر رجلا أن يشتري له جارية بألف فاشتراها ثم إن البائع وهب الألف من الوكيل فللوكيل أن يرجع على الآمر، ولو وهب منه خمسمائة لم يكن له أن يرجع على الآمر إلا بخمسمائة، ولو وهب منه خمسمائة، ثم وهب منه أيضا الخمسمائة الباقية، لم يرجع الوكيل على الآمر إلا بالخمسمائة الأخرى؛ لأن الأول حط، والثاني هبة، ولو وهب منه تسعمائة، ثم وهب منه المائة الباقية، لا يرجع على الآمر إلا بالمائة الأخرى، وهذا كله قياس قول أبي حنيفة وأبي يوسف والحسن.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الوكالة، مطلب الجهالة ثلاثة أنواع 7/ 304:
لو وهب له نصفه ثم وهب له النصف الآخر، لا يرجع الوكيل على الآمر إلا بالخمسمائة الأخرى؛ لأن الأول حط، والثاني هبة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:308
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)