@123عقد مضاربت میں نفع و نقصان دونوں میں شراکت کیسی ہے ؟
سوال:
اگر کسی کو مضاربت کے لیے پیسے دے جائے اور وہ اس سے بکریاں خریدے اور نفع و نقصان میں برابر کے شریک رہے، تو آیا یہ شرعا درست ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ عقد مضاربت میں اگر نقصان ہو جائے تو اس نقصان کو پہلے نفع سے پورا کیا جاتا ہے، اگر نقصان نفع سے پورا ہو جائے، تو ٹھیک ہے ورنہ اس نقصان کی ذمہ داری رب الما ل یعنی رقم دینے والے پر آئے گی، مضارب یعنی کام کرنے والے سے مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے، لہذا مذکورہ صورت میں مضارب کو نفع ونقصان میں دونوں میں شریک کرنا دوست نہیں ہے، بلکہ وہ صرف نفع میں شریک ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب المضاربة 5/ 67:
قال – رحمه الله – (وما هلك من مال المضاربة فمن الربح)؛ لأنه تابع ورأس المال أصل لتصور وجوده بدون الربح لا العكس فوجب صرف الهالك إلى التبع لاستحالة بقائه بدون الأصل كما يصرف الهالك إلى العفو في الزكاة قال – رحمه الله – (فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن المضارب)؛ لأنه أمين فلا يكون ضمينا للتنافي بينهما في شيء واحد.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب المضاربة 7/ 268:
قوله: (وما هلك من مال المضاربة فمن الربح فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن المضارب) لكونه أمينا سواء كان من عمله أو لا، قوله (وإن قسم الربح وبقيت المضاربة ثم هلك المال أو بعضه ترادا الربح ليأخذ المالك رأس ماله وما فضل فهو بينهما وإن نقص لم يضمن).
وفي النتف في الفتاوى لأبي الحسن علي بن الحسين، كتاب المضاربة 1/ 541:
والخامس أن يدفع رب المال ماله إلى المضارب ويشترط عليه الربح بنصفين والوضيعة بنصفين فهي فاسدة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:278
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)