@123مضاربت میں ایک فریق کے لیے معین منافع مقررکرنا
سوال:
ایک شخص نے کسی کو رقم دی کہ اس پر بوریاں خریدو اور ہر بوری میں مجھے پندرہ (15) روپے دو، تو یہ معاملہ جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے مذکورہ معاملہ مضاربت کی ہے، اور عقد مضاربت میں منافع کو فیصدی کے تناسب سے مقرر کرنا چاہیے، جبکہ مذکورہ صورت میں رب المال یعنی رقم دہندہ کا منافع متعین رکھا گیا ہے، جو کہ ناجائز ہے، اس لیے مضاربت کی مذکورہ صورت درست نہیں۔
حوالہ جات:
لما في فتح القدير لابن همام، كتاب الشركة 6/ 183:
قوله (ولا تجوز الشركة إذا شرط لأحد دراهم مسماة من الربح) قال ابن المنذر: لا خلاف في هذا لأحد من أهل العلم. ووجهه ما ذكره المصنف بقوله لأنه شرط يوجب انقطاع الشركة فعساه لا يخرج إلا قدر المسمى.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الشركة 5/ 191:
(قوله وتفسد إن شرط لأحدهما دراهم مسماة من الربح) ؛ لأنه شرط يوجب انقطاع حق الشركة فعساه لا يخرج إلا القدر المسمى لأحدهما ونظيره في المزارعة إذا اشترط لأحدهما قفزانا مسماة.
وفي بيين الحقائق للزيلعي، كتاب الشركة 3/ 319:
قال-رحمه الله-(وتفسد إن شرط لأحدهما دراهم مسماة من الربح) لأنه شرط يوجب انقطاع الشركة في بعض الوجوه، فلعله لا يخرج إلا القدر المسمى لأحدهما من الربح، ونظيره المزارعة عند من يجيزها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:278
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)