@123رنگریز کا کپڑے کو غلط رنگ دینا
سوال:
زید نے رنگریز کو رنگنے کے لیے کپڑا دیا، مگر رنگریز نے زید کے کہنے کے مطابق رنگ نہیں دیا، بلکہ دوسرا رنگ دیا، تو اس کا کیا حل ہوگا؟
جواب:
مذکورہ صورت میں زید (کپڑے کے مالک) کو اختیار ہے چاہے تو رنگریز سے اپنے سادہ (بغیر رنگ) کپڑے کی قیمت وصول کرے اور کپڑا رنگریز کے حوالہ کرے، اور اگر چاہے تو اپنا کپڑا اس رنگ کے ساتھ وصول کرے اور رنگریز کواس کام کے مطابق اجرت دے دے۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الإجارة، فصل في حكم الإجارة 4/ 216:
وإذا كان الخلاف في الصفة نحو أن دفع إلى صباغ ثوبا ليصبغه بصبغ مسمى فصبغه بصبغ آخر لكنه من جنس ذلك اللون فلصاحب الثوب أن يضمنه قيمته أبيض، ويسلم إليه الثوب، وإن شاء أخذ الثوب، وأعطاه أجر مثله لا يجاوز به ما سمي.
وفي الدر المختار للحصكفي، كتاب الإجارات، فصل ما يجوز من الإجارة وما يكون خلافا 6/ 42:
(و) ضمن (بصبغه أصفر وقد أمر بأحمر قيمة ثوب أبيض، وإن شاء) المالك (أخذه وأعطاه ما زاد الصبغ فيه ولا أجر له، ولو صبغ رديئا إن لم يكن الصبغ فاحشا لا يضمن) الصباغ (وإن) كان (فاحشا) عند أهل فنه (يضمن) قيمة ثوب أبيض خلاصة.
و في الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الإجارات، باب ما يجوز من الإجارة وما يكون خلافا فيها 3/ 236:
قال: ومن دفع إلى خياط ثوبا ليخيطه قميصا بدرهم فخاطه قباء، فإن شاء ضمنه قيمة الثوب، وإن شاء أخذ القباء وأعطاه أجر مثله لا يجاوز به درهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:273
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)