میکے سے واپس نہ آنے پر طلاق کومعلق کرنا:
سوال:
ایک عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر میکے چلی گئی، شوہر نے کہا کہ اگر آج رات واپس نہیں آئی، تو اس کو طلاق ہے، پھر عورت نہیں آئی، تو عورت کو کون سی طلاق واقع ہوئی؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اس شخص نے طلاق کو بیوی کا آج رات نہ آنے پر معلق کیا تھا اور بیوی نہیں آئی، توعورت پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے، شوہر عدت کے اندر اندر بغیر نکاح کے رجوع کرسکتا ہے، رجوع کا طریقہ یہ ہے کہ شوہر بیوی سے کہے کہ میں نے تمھیں دوبارہ اپنی بیوی بنالیا ہے، یا آپس میں شہوت سے بوس وکنار ہوجائیں، یا مباشرت کریں، تو دوبارہ میاں بیوی جائیں گے، لیکن آئندہ کے لیے شوہر کے پاس صرف دو طلاق کا اختیار ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الطلاق 1/ 225:
فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي … ولا يقع به إلا واحدة وإن نوى أكثر من ذلك. … وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق، وهذا بالاتفاق؛ لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط، فيصح يمينا أو إيقاعا، ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك.
2. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الطلاق، باب التعليق 2/ 233:
وأما الفصل الأول: وهو ما إذا كان الحالف مالكا فمتفق عليه وذلك مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق؛ لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت الشرط؛ لأن الأصل في كل ثابت استمراره خصوصا في النكاح الذي هو عقد عمر، فصح يمينا عندنا وإيقاعا عنده.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطلاق 3/ 180:
أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة، فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:263
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-30
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)