نماز میں رونے کا حکم:
سوال:
نماز کی حالت میں جہنم کا تذکرہ سننے سے رونے کی آواز نکلے، تو اس سے نماز فاسد ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب:
کسی تکلیف یا مصیبت کی وجہ سے نماز میں آواز نکال کر رونے سے اگرچہ نماز فاسد ہوجاتی ہے، لیکن جنت کے شوق یا جہنم کے خوف سےاگر رویا جائے، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 2/ 456:
(يفسدها التكلم) … (والبكاء بصوت) يحصل به حروف (لوجع أو مصيبة) … (لا لذكر جنة أو نار).
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب السابع في ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 1/ 100:
ولو أن في صلاته، أو تأوّه، أو بكى فارتفع بكاؤه، فحصل له حروف، فإن كان من ذكر الجنة، أو النار، فصلاته تامة، وإن كان من وجع، أو مصيبة، فسدت صلاته.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 2/ 6:
وقوله: (لا من ذكر الجنة، أو نار) عائد إلى الكل أيضا، فالحاصل أنها إن كانت من ذكر الجنة أو النار، فهو دال على زيادة الخشوع، ولو صرح بهما فقال: اللهم إني أسألك الجنة، وأعوذ بك من النار، لم تفسد صلاته.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:254
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)