@123مسجد کے فنڈ سےقرض لینے کا حکم
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کا فنڈ جس کے پاس جمع ہوتا ہے، اس کا مسجد کے فنڈ سے کچھ رقم قرض کے طور پر لینا شرعا کیسا ہے؟
جواب:
مسجد کا فنڈ جس کے پاس جمع ہوتا ہے وہ اس کے پاس امانت ہے، اس کو بعینہ محفوظ رکھنا چاہیے، اس کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا یا قرض لینا اوردینا جائز نہیں ہے، اگرمسجد کے فنڈ سے کچھ رقم قرض کے طور پر لیا یا کسی کو قرض دیا، تو گنہگار ہوگا اوراس پر اتنی رقم مسجد کے فنڈ میں جمع کرانا واجب ہے۔
حوالہ جات:
لما في رد المحتار لابن عابدين، كتاب الإيداع 8/ 474:
وفي الخلاصة: والوديعة لا تودع، ولا تعار، ولا تؤجر، ولا ترهن، وإن فعل شيئا منها ضمن.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الوقف،الباب الثالث عشر في الأوقاف التي يستغنى عنها 2/ 480:
في فتاوى أبي الليث رحمه الله تعالى: رجل جمع مالا من الناس لينفقه في بناء المسجد فأنفق من تلك الدراهم في حاجته، ثم رد بدلها في نفقة المسجد لا يسعه أن يفعل ذلك.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الوقف فصل في التصرفات الناظر في الوقف 5/ 259:
مع أن القيم ليس له إقراض مال المسجد، قال في جامع الفصولين: ليس للمتولي إيداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عياله، ولا إقراضه فلو أقرضه ضمن، وكذا المستقرض وذكر أن القيم لو أقرض مال المسجد ليأخذه عند الحاجة، وهو أحرز من إمساكه فلا بأس به، وفي العدة: يسع المتولي إقراض ما فضل من غلة الوقف لو أحرز.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:246
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)