@123عیدکے موقع پر والدین کی قبر پرحاضری دینا کیسا ہے؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدین کے دن والدین کی قبر پر جانا شرعا کیسا ہے؟ نیز اپنے والدین یا اولاد کی زیارت قبر کے لیے کب جانا چاہیے؟
جواب:
قبروں کی زیارت اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے کسی بھی وقت قبرستان جانا درست ہے، لیکن عید کے دن قبرستان جانے کی کوئی فضیلت ثابت نہیں ہے، لہٰذا اگر کوئی عید کے دن والدین کے قبر پرجانے کو ضروری یا سنت نہ سمجھتے ہوئے چلا جائے تو اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے، لیکن آج کل لوگوں نے اس کو ضروری سمجھ لیا ہے اور کسی مباح یا مستحب عمل کو لازم سمجھنے سے وہ بدعت کی شکل اختیار کرتا ہے، اس لیے عیدین کے موقع پر قبرستان جانے سے گریز کرنا چاہیے، کسی کی قبر پر حاضری کے لیے جمعہ، ہفتہ، پیر اور جمعرات کے دن بہتر ہیں، پھر ان میں سے جمعہ کے دن جانا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔
حوالہ جات:
لما في صحيح البخاري، كتاب الصلح، باب إذا اصطلحوا على صلح جور فالصلح مردود، الرقم: 2697:
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:”من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد”.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، مطلب في زيارة القبور 2/ 242:
وتزار في كل أسبوع كما في مختارات النوازل، قال في شرح لباب المناسك إلا أن الأفضل يوم الجمعة والسبت والاثنين والخميس، فقد قال محمد بن واسع: الموتى يعلمون بزوارهم يوم الجمعة ويوما قبله ويوما بعده، فتحصل أن يوم الجمعة أفضل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:235
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)