@123 حج کی رقم کو مسجد یا مدرسہ میں خرچ کرنا
سوال:
ایک شخص حج کے ارادہ سے گھر سے روانہ ہوا راستہ میں کسی وجہ سے واپس آگیا، اب وہ بیمار اور قریب الموت ہے تو اس رقم کو مسجد یا مدرسہ میں خرچ کرنا کیسا ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں ان پیسوں کو مسجد یا مدرسہ میں خرچ کرنا درست نہیں ہے ، بلکہ ان سے کسی مناسب شخص کے ذریعے حج بدل کرانا ضروری ہے، اگر زندگی میں نہ کراسکے تو مرنے سے پہلے وصیت کرنا لازم ہے۔
حوالہ جات:
لما في رد المحتار لابن عابدين، كتاب الحج 2/ 458:
وإن فقد بعضها مع تحقق شروط الوجوب، فلا يجب الأداء بل عليه الإحجاج، أو الإيصاء عند الموت، وهي خمسة: سلامة البدن، وأمن الطريق وعدم الحبس، والمحرم أو الزوج للمرأة، وعدم العدة لها.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء،كتاب المناسك، الباب الأول في تفسير الحج إلخ1/ 218، 219:
ولو ملك الزاد والراحلة، وهو صحيح البدن، ولم يحج حتى صار زمنا أو مفلوجا لزمه الإحجاج بالمال بلا خلاف.
وفيه أيضا:
فأما إذا جاء وقت خروج أهل بلده فيلزمه التأهب، فلا يجوز له صرفه إلى غيره، فإن صرفه إلى غير الحج أثم، وعليه الحج، كذا في البدائع.
وفيه أيضا: الباب الرابع عشر في الحج عن الغير 1/ 275:
والأفضل للإنسان إذا أراد أن يحج رجلا عن نفسه أن يحج رجلا قد حج عن نفسه، ومع هذا لو أحج رجلا لم يحج عن نفسه حجة الإسلام، يجوز عندنا، وسقط الحج عن الآمر، كذا في المحيط، وفي الكرماني، الأفضل أن يكون عالما بطريق الحج وأفعاله، ويكون حرا عاقلا بالغا، كذا في غاية السروجي شرح الهداية.
وفي فتح القدير لابن الهمام، كتاب الحج 2/ 416:
ومن قدر حال صحته ولم يحج حتى أقعد، أو زمن، أو فلج، أو قطعت رجلاه، تقرر في ذمته بالاتفاق، حتى يجب عليه الإحجاج.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:165
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)