جائے ملازمت میں پندرہ دن سے کم قیام ہو، تو نمازکس طرح پڑھے؟
سوال:
میں ایک سرکاری ملازم ہوں، میری ڈیوٹی شانگلہ سوات میں ہے اور گھر مردان میں ہے، ڈیوٹی کی جگہ گھر سے مسافت ِسفر پر ہے، لیکن میں مہینے میں بارہ دن ڈیوٹی پر ہوتا ہوں، اور پھر پانچ (5) چھ(6) دن چھٹی پر گھر آتا ہوں، سوال یہ ہے کہ میں ڈیوٹی کے دنوں میں وہاں قصر کی نماز پڑھوں یا پوری نماز؟
جواب:
مذكوره صورت میں اگرآپ شانگلہ جاکر بارہ دن گزار کر واپس مردان آجاتے ہیں تو آپ شانگلہ میں قصر یعنی سفرانہ نماز پڑھیں گے، البتہ اگر آپ ایک دفعہ بھی شانگلہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کرکے وہاں مقیم ہوگئے، تو شانگلہ آپ کا وطن اقامت بن جائے گا، پھر جب تک نوکری کے سلسلے میں وہاں آپ کا آنا جانا رہے گا، اس وقت تک پوری نماز پڑھیں گے، چاہیے تین چار دن کے لیے ٹھہرنا ہو۔
حوالہ جات:
1. الهداية لعلي بن بكر المرغيناني، كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر 1/ 363:
ولا یزال علی حكم السفر حتى ينوي الإقامة في قرية أو بلدة خمسة عشر يوما، أو أكثر، وإن نوى الإقامة أقل من ذلك، قصر.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر 2/ 729:
(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي: في نصف شهر.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، فصل ما يصير المسافر به مقيما 1/268:
فالمسافر يصير مقيما بوجود الإقامة … وهي خمسة عشر يوما.
4. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب صلاۃ المسافر 2/ 233، 239:
(وقصر إن نوى أقل منها، أو لم ينو، وبقي سنين) أي: أقل من نصف شهر … وقیل: تبقى وطنا له؛ لأنها كانت وطنا له بالأهل والدار جميعا، فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن، كوطن الإقامة تبقی ببقاء الثقل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:146
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)