رکعتوں کی تعداد میں شک ہوجا نے کا حکم:
سوال:
کسی کو نماز کی رکعتوں میں شک ہو جائے کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:
رکعتوں کی تعداد میں اگر شک پہلی بار ہوا ہو، تو نماز کو از سرنو پڑھے، اور اگر بار بار شک کی صورت پیش آتی ہو، تو جس کے بارے میں غالب گمان ہو اسی کے مطابق عمل کرے، اور اگر کسی بھی جانب غالب گمان نہ ہو، تو کمی کی جانب کو اختیار کرے مثلا: یہ شک ہو کہ تین پڑھی ہے یا چار تو اس کو چاہیے کہ تین رکعتیں شمار کرے اور ایک رکعت مزید پڑھ کر آخر میں سجدۂ سہو کرے۔
حوالہ جات:
1۔ الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 675:
(وإذا شك) في صلاته (من لم يكن ذلك) أي: الشك (عادة له)… (كم صلى، استأنف) بعمل مناف، وبالسلام قاعدا أولى؛ لأنه المحلل، (وإن كثر) شكه (عمل بغالب ظنه إن كان) له ظن؛ للحرج (وإلا أخذ بالأقل) لتيقنه. (وقعد في كل موضع توهمه موضع قعوده) ولو واجبا؛ لئلا يصير تاركا فرض القعود أو واجبه.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 1/ 144:
من شك في صلاته، فلم يدر أثلاثا صلى أم أربعا؟ وكان ذلك أول ما عرض له، استأنف الصلاة، كذا في السراج الوهاج، ثم الاستقبال لا يتصور إلا بالخروج عن الأول، وذلك بالسلام … قاعدا أولى، ومجرد النية يلغو، ولا يخرج من الصلاة، كذا في التبيين، ثم اختلف المشايخ في معنى قوله أول ما عرض له، قال بعضهم: إن السهو ليس بعادة له، لا أنه لم يسه في عمره قط، وقال بعضهم: أنه أول سهو وقع له في تلك الصلاة، والأول أشبه، كذا في المحيط، وإن كثر شكه تحرى، وأخذ بأكبر رأيه، كذا في التبيين، وإن لم يترجح عنده شيء بعد الطلب، فإنه يبني على الأقل، فيجعلها واحدة فيما لو شك أنها ثانية وثانية … وعند البناء على الأقل … فعليه سجود السهو استحسانا، هكذا في المحيط.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:129
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)