نماز میں بلا عذر کھانسنا:
سوال:
با جماعت نماز ادا کرتے ہوئے کچھ لوگ (مقتدی) قصدا کھانستے اور کھنکارتے ہیں، تو کیا اس سے نماز فاسد ہوتی ہے؟
جواب:
اگر طبعی ضرورت سے بلا اختیار کھانسی آگئی یا کسی صحیح غرض سے کھنکارا، مثلاً قراءت کرنے کے لیے یا امام کو تنبیہ کرنے یا اپنی نماز میں ہونے کی اطلاع کرنے کے لیے آواز کو صاف کرنا مقصود ہو، تو نماز فاسد نہ ہوگی، لیکن اگر بلا عذر ہو اور اس کھانسی کی سے آواز میں حروف پیدا ہو جائے، مثلاً: (اح، اح وغیرہ) تو نماز فاسد ہو جائے گی۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب: ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 2/ 455:
(والتنحنح) بحرفين (بلا عذر) أما به بأن نشأ من طبعه فلا (أو) بلا (غرض صحيح) فلو لتحسين صوته، أو ليهتدي إمامه، أو للإعلام أنه في الصلاة فلا فساد على الصحيح.
2. تبيين الحقائق لعثمان بن علي الزيلعي، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 1/ 392 :
(والتنحنح بلا عذر) بأن لم يكن مدفوعا إليه، وقد حصل به حروف؛ لأن الكلام ما يتلفظ به، وإن كان بعذر، بأن كان مدفوعا إليه، لا تفسد؛ لعدم إمكان الاحتراز عنه، وكذا الأنين والتأوه، إذا كان بعذر، بأن كان مريضا لا يملك نفسه، فصار كالعطاس والجشا، إذا حصل بهما حروف، ولو تنحنح؛ لإصلاح صوته وتحسينه لا تفسد على الصحيح، وكذا لو أخطأ الإمام فتنحنح المقتدي ليهتدي الإمام لا تفسد صلاته، وذكر في الغاية أن التنحنح للإعلام أنه في الصلاة لا يفسد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:127
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)