قبرستان میں جوتے پہن کر چلنا:
سوال:
کیا قبرستان میں جوتے پہن کر چلنا شرعا جائز ہے؟
جواب:
قبرستان میں بنے ہوئے راستوں میں جوتیاں پہن کر چلنا جائز ہے، البتہ اگر یہ ظن غالب ہو کہ یہ راستے قبروں کے اوپر بنائے گئے ہیں، جن میں مردے موجود ہوں گے، اور ننگے پیرچلنے ميں زیادہ دشواری نہ ہو تو ایسی صورت میں جوتیوں سمیت قبرستان میں چلنا قبروں کی بے احترامی کی وجہ سے مکروہ ہوگا، لیکن اگر ان راستوں کے نیچے قبریں موجود نہ ہوں تو ایسی صورت میں جوتوں سمیت چلنے میں مضائقہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الصلاة، فصل في زيارة القبور، ص: 623:
(و) کرہ (وطؤھا) بالأقدام؛ لما فيه من عدم الاحترام، وأخبرني شيخي العلامة محمد بن أحمد الحموي الحنفي رحمه الله: بأنهم يتأذون بخفق النعال … ولو وجد طريقا في المقبرة، وهو يظن أنه طريق أحدثوا، لا يمشي في ذلك، وإن لم يقع ذلك في ضميره، لا بأس بأن يمشي فيه.
قال الطحطاوي: تحت (قوله: أنه طريق أحدثوا) أي: وتحته الأموات، كما قيد به بعضهم.
2. فتاوى قاضيخان لحسن بن منصور الأوزجندي، كتاب الصلاة، باب في غسل الميت إلخ 1/ 172:
ولو وجد طريقا في المقبرة، وهو يظن أنه طريق أحدثوا، لا يمشي في ذلك، وإن لم يقع ذلك في ضميره، لا بأس بأن يمشي فيه.
3. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الصلاة الجنازة 3/ 183:
يكره المشي في طريق ظن أنه محدث، حتى إذا لم يصل إلى قبره إلا بوطء قبر، تركه.
4. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الفصل السادس في المقبرة والدفن والنقل من مكان إلى آخر 1/ 167:
والمشی فی المقابرة بنعلين لا يكره عندنا، كذا في السراج الوهاج.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:114
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-3
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)