آنکھوں میں کونٹیکٹ لینز کے ہوتے ہوئے وضو یا غسل کرنا:
سوال:
آج کل آنکھ کی نظر کمزور ہونے کی صورت میں کونٹیکٹ لینز(Contact lense) لگائے جاتے ہیں، تو کیا ان کےساتھ وضو اور غسل کرنا درست ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ وضو اور غسل میں جن اعضا کا دھونا فرض ہے، ان میں آنکھوں کا اندرونی حصہ شامل نہیں ہے، جبکہ کونٹیکٹ لینز (Contact lense) آنکھوں کے اندر لگائے جاتے ہیں، اس لیے ان کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة، مطلب في معنى الاشتقاق وتقسيمه إلى ثلاثة أقسام 1/ 220:
(لا غسل باطن العینین)… للحرج.
قال ابن عابدين تحت قوله: (لا غسل باطن العينين)؛ لأنه شحم يضره الماء الحار والبارد؛ ولهذا لو اكتحل بكحل نجس لا يجب غسله.
2. بدائع الصنائع للکاساني، كتاب الطهارة، أركان الوضو 1/ 67:
وإدخال الماء في داخل العينين ليس بواجب؛ لأن داخل العينين ليس بوجه؛ لأنه لا يواجه إليه؛ ولأن فيه حرجا.
3. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الطهارة، الفصل الأول في الوضوء 1/ 161:
وإيصال الماء داخل العينين ساقط، فقد روي عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى: لا بأس بأن يغسل الرجل الوجه، وهو مغمض عينيه، وفي رواية الحسن رحمه الله تعالى أن أبا حنيفة سئل: أيغسل العين بالماء؟ قال: لا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:44
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-2
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)