دوران غسل پانی کی چھینٹیں بالٹی میں گرنے کا حکم:
سوال:
کوئی شخص غسل جنابت کررہا ہو،غسل کا پانی بالٹی میں ہو،اور جسم پر پانی ڈالتے وقت چھینٹیں بالٹی میں گرجاتے ہوں، تو کیا بالٹی کا پانی ناپاک ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب:
غسل جنابت کرتے وقت اگر جسم پر ظاہری گندگی لگی ہوئی نہ ہو، تو ان چھینٹوں کی وجہ سے بالٹی کا پانی ناپاک نہیں ہوگا، البتہ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ بالٹی ایسی جگہ رکھی جائے کہ اس قسم کی چھینٹیں نہ پڑیں۔
حوالہ جات:
1. المبسوط للسرخسي، باب الوضوء والغسل 1/ 46:
(جنب) اغتسل فانتضح من غسله في إنائه لم يفسد عليه الماء لقول ابن عباس – رضي الله تعالى عنهما – ومن يملك سيل الماء. ولما سئل الحسن عن هذا فقال إنا لنرجو من رحمة الله ما هو أوسع من هذا، أشار إلى أن ما لا يستطاع الامتناع منه يكون عفوا فإن كان ذلك الماء يسيل في إنائه لم يجز الاغتسال بذلك الماء يريد به أن الكثير يمكن التحرز عنه فلا يجعل عفوا، والحد الفاصل بين القليل، والكثير إن كان يستبين مواقع القطر في الإناء يكون كثيرا..
2. الفتاوى الهندية، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ 1/ 23:
جنب اغتسل فانتضح من غسله شيء في إنائه لم يفسد عليه الماء. أما إذا كان يسيل منه سيلانا أفسده، وكذا حوض الحمام على قول محمد – رحمه الله – لا يفسده ما لم يغلب عليه يعني لا يخرجه من الطهورية. كذا في الخلاصة..
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:103
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)