ناراض مقتدیوں کی امامت کرنےکا حکم:
سوال:
اگر کسی امام سے محلے والے ناراض ہوں، تو اس امام کی امامت کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر کسی امام سے سارے یا اکثر محلے والے کسی دینی حکم کی وجہ سے ناراض ہوں، جیسے امام کسی گناہِ کبیرہ میں مبتلا ہو، یا اس کا عقیدہ درست نہ ہو، تو یہ ناراضگی معتبر ہے اور اس قسم کے امام کی امامت مکروہ تحریمی ہے، اور اگر ناراضگی امام سے کسی ذاتی مسئلہ کی بنیاد پر ہو، تو ایسی ناراضگی معتبر نہیں، مقتدیوں کو چاہیے کہ اپنے طرز عمل کو تبدیل کرکے امام سے معافی مانگیں اور اس کو راضی کریں۔
حوالہ جات:
1. بذل المجهود لخليل أحمد السهارنفوري، كتاب الصلاة، باب الإمامة 4/ 143، تحت الرقم: 593:
عن عبدالله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول :ثلاثة: لا يقبل الله منهم صلاة، من تقدم قوما، وهم له كارهون إلخ، وقد قيد ذلك جماعة من أهل العلم بالكراهة الدينية بسبب شرعي، فأما الكراهة لغير الدين فلا عبرة بها، وقيدوه أيضا بأن يكون الكارهون أكثر المأمومين… وعند الحنفية الكراهة تحريمية.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الإمامة 3/ 527:
(ولو أمّ قوما، وهم له كارهون إن) الكراهة (لفساد فيه، أو لأنهم أحق بالإمامة منه، كره) له ذلك تحريما؛ لحديث أبي داود: ”لا يقبل الله صلاة من تقدم قوما، وهم له كارهون“ (وإن هو أحق لا) والكراهة عليهم.
3. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الإمامة 1/ 609:
وفي الخلاصة وغيرها: رجل أم قوما، وهم له كارهون، إن كانت الكراهية لفساد فيه، أو لأنهم أحق بالإمامة، يكره له ذلك، وإن كان هو أحق بالإمامة، لا يكره له ذلك اه، وفي بعض الكتب: والكراهة على القوم، وهو ظاهر؛ لأنها ناشئة عن الأخلاق الذميمة، وينبعي أن تكون تحريمية في حق الإمام في صورة الكراهة؛ لحديث أبي داود.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:92
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)